"پنگا" اور اسکے نقصانات

آہاں … دیکھئے دیکھئے دھیرج رکھیے .. مجھے میرا مطلب عنوان اور اس کے ساتھ جڑے میرے نام کو گھورنے سے پہلے پوری بات سن لیجئیے … اس میں کسی بھی قسم کے شک و شبے کی گنجائش پیدا کرکے مجھے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالنی کہ یو ای ٹی ہے تو پنگا ہے اور پنگا ہے تو یو ایٹینز دوسرے لفظوں میں , ہمارے فیوچر انجينئرز کی ڈگریاں اور ڈگریوں سے جڑا ان کا مستقبل ( آہم آہم ) ایک طرف ! اور ہر دل عزیز پنگا شیک ایک طرف …. مگر کیا برا ہے اگر ہم اپنے پنگا شیک کو اصلی پنگے کے تناظر میں بھی دیکھیں .. !!! نہیں سمجھے … ?? میں سمجھاتی ہوں … جس طرح انیکسی کیفے میں مجود پنگا شیک ایک سے زائد فلیورز میں دستیاب ہے , اسی طرح یو ای ٹی کی آزاد فضا میں دن رات ہونے والے پنگوں کی نوعیت بھی کئ طرح کی ہے . ان میں سب سے سنگین قسم کا پنگا سرِفہرست ہے ۱ -طلباء کا اساتذہ س...