"پنگا" اور اسکے نقصانات

 آہاںدیکھئے دیکھئے دھیرج رکھیے.. مجھے میرا مطلب عنوان اور اس کے ساتھ جڑے میرے نام کو گھورنے سے پہلے پوری بات سن لیجئیے
اس میں کسی بھی قسم کے شک و شبے کی گنجائش پیدا کرکے مجھے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالنی کہ   یو ای ٹی ہے تو پنگا ہے اور پنگا ہے تو یو ایٹینز دوسرے لفظوں میں ,ہمارے فیوچر انجينئرز کی ڈگریاں اور  ڈگریوں سے جڑا ان کا مستقبل(آہم آہم)ایک طرفاور ہر دل عزیز  پنگا  شیک ایک طرف….
مگر کیا برا ہے اگر ہم اپنے پنگا شیک کو اصلی پنگے کے تناظر میں بھی  دیکھیں..  !!! نہیں سمجھے… ?? میں سمجھاتی ہوں
جس طرح انیکسی  کیفے میں مجود پنگا شیک ایک سے زائد فلیورز میں دستیاب ہے , اسی طرح  یو ای ٹی کی آزاد فضا میں  دن رات  ہونے والے پنگوں کی نوعیت  بھی  کئ طرح کی ہے.




ان میں  سب سے  سنگین قسم کا پنگا سرِفہرست ہے
۱-طلباء کا اساتذہ سے پنگا(چاکلیٹ پنگا) ;
یہ پنگا عموماً  کلاس کے سب سے جی دار  طلباء  اور خصوصاً لڑکے ہی لیتے ہیں.. اس بھاری بھرکم , ہاضمے پر بوجھ قسم کے  پنگے کے اجزاء میں  زیادہ تر طلباء کی انا, ٹیچرز کے ذاتی  مفاداتدوستوں کی آپس میں لگائی گی شرطیں وغیرہ شامل ہیں.. بعض اوقات  یہ پنگا جلدی ختم ہوجاتا ہے..  ایسا اسی صورت میں ہوتا ہے جب سروِنگ کرتے ہوئے  کوئی بیچارا سا اسٹوڈنٹ اپنی معافی اس پنگے میں   ڈال دے اور کوئی نرم مزاج  پروفیسر  اپنی مسکراہٹ سے پنگے کی ٹاپنگ کرکے  'بات' میرا مطلب  ہے پنگا ختم کردے..



۲- جی آر کا سی آر سے پنگا (مینگو )
یہ پنگا بڑا ہی دلچسپ ہوتا ہے.. اکثر کیسز میں  جی آر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ لیتے پایا گیا ہے, کہ اُس کو  پنگے کے ذائقے سے  زیادہ  اپنی عزتِ نفس عزیز ہوتی ہے
اس پنگے کو بنانے کا طریقہء کار  زیادہ مشکل نہیں..  بس دیگر  ہم جماعتوں کی غیر منصافانہ ہمدردیاں, بوائز  اور گرلز  کا ایک دوسرے کو ٹرول کرنا , گرلز کا اپنے بوائے فرینڈز کی اسپورٹ  حاصل کرکے معتبر ہوجانا اور کسی بھی قسم کے ایونٹ کو آرگنائز کرتے وقت اپنی اپنی من مانیاں   اس "پنگے" کو معرضِ وجود میں لانے کا باعث بنتی ہیں.. پھر دو سے تین لوگ اس پنگے  سے انصاف کرتے  ہیں جبکہ باقی کلاس  بلی کی طرح  جھانکتی  کم ہے اور چور کی طرح پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش زیادہ کرتی ہے...

۳- ایک انجینئر کا دوسرے سے پنگا

۴- اسٹوڈنٹس کا کیفے انکل سے پنگا (پائن ایپل شیک )
یہ والا پنگا تو اپنی نوعیت کا انوکھا پنگا ہے
اس کی  اچھی بات یہ ہے کہ یہ پنگا جتنی جلدی پڑتا ہے.. اتنی ہی جلدی ختم بھی ہوجاتا ہے ...
جب ایک بار کسی اسٹوڈنٹ  نے انیکسی کیفے  کے انکل سے کہا کہ انکل جی ایک پنگا تو دے دیں  اور وہ انکل صاحب نجانے کس موڈ میں تھے  مشہورِ زمانہ مقولے کی ٹانگ توڑتے ہوئے عرض کی
بیٹا کیا بات کرتے ہو.. پنگا دینے کا نہیں لینے کا نام ہے.. " اپنی شوخی میں وہ  یہ ڈائیلاگ تو بول گئے  مگر اسٹوڈنٹ بھی ذرا وکھرے مزاج کا  تھا اور فریشر بھی .
بھنویں چڑھائیں..  پیچھے سے کیفے کے مالک کو آوازیں دینے لگا
انکل جی اس افتاد کے لیے تیار نہ تھے سو گبھرائے اور کچھ ہی پلوں بعد  کیفے کے مالک نے ڈپٹ کر کہا (پشاں ہویا.. بوتیاں گلاں نہ مار )

۵- دل والا پنگا - )اسٹرابری پنگا شیک )
 یقین کیجئے یہ پنگا بڑا مہنگا ثابت ہوتا ہے.. بڑے بڑے انجینئرز, ریاضی دان, فزسٹ اس میدان میں لڑکھڑاتے نظر آئے ہیں…  ابتداء میں سب ہی اس پنگے   کی جانب بڑا مسکراتے ہوئے ہاتھ بڑھاتے ہیں.. مگر  یہ بظاہر دلکش نظر آنے والا پنگا  جب کوئی گھونٹ گھونٹ اپنے حلق میں اتارنے کی کوشش کرتا ہے تو ٹھاہ کرکے دل پر ہی لگتا ہے




۶- پرانک پنگا (یادگار پنگا)
آپ کو یاد ہوگا کہ جب آپ یو ای ٹی کے نیوبیز تھے تو آپ کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا تھا
اب آپ کا غم تازہ  تو ہوگا مگر اِس وقت ان لمحات کو یاد کرنا ناگزیر ہے... اس پنگے کو یو ای ٹی کی حدود میں داخل ہونے والا ہر طالبِ علم  چکھتا ہے…  اس پنگے سے منہ موڑنا آپ کے اختیار میں نہیں..
پرانک پنگے میں  یو ای ٹی سپیشل پنگے کا ہر سواد شامل ہوتا ہے
اب یہ نصیب کی بات ہے کہ کس کے حصے میں پرانہ پنگے کا کونسا فلیور کس شدت کے ساتھ آتا ہے
اس لیے اپنے ساتھ بیتے واقعہ کی مناسبت سے اس پنگے کو آپ کسی بھی ذائقے کے ساتھ نتھی کر سکتے ہیں
اور زیرِ نظر پنگے کے تمام نقصانات کے باوجود
بھئی ڈیو شیو کو گولی مارو
ہم تو کہتے ہیں جس نے پنگا نہ لیا , پھر کیا جیا


Comments

Popular posts from this blog

18 DEPARTMENTS OF UET - The Perspectives You Should Be Aware Of!